نوشکی : شوراوک کے علاقے سرلٹ میں دھماکہ، 11 افراد ہلاک

290

دھماکہ باردوی سرنگ پہ گاڑی آنے کے سبب ہوا۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ نوشکی کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبے کندھار کے ضلع شوراوک کے علاقے سرلٹ میں اسلحہ و گولہ بارود سے بھرا گاڑی بارودی سرنگ کے زد میں آنے کے سبب گاڑی میں سوار 11 افراد ہلاک ہوگئے ۔

دوسری جانب کندھار صوبے کے پولیس سربراہ تادین خان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے کندھار آنے والا ایک گاڑی بارودی سرنگوں سے بھرا ہوا تھا کہ پہلے سے بچھائے گئے بارودی سرنگ کی زد میں آکر  دھماکے سے تباہ ہوگیا ۔

تاہم طالبان کا تاحال اس حوالے سے  تصدیقی یا تردیدی موقف سامنے نہیں آیا ہے ۔

خیال رہے کہ طالبان کی جانب سے اکثر اوقات اپنے نقصانات کو میڈیا میں ظاہر کرنے سے گریز کیا جاتا ہے ۔