نواب اکبر بگٹی کو مذاکرات کے باوجود دھوکہ دے کر شہید کیا گیا – براہمداغ بگٹی

805

ڈیرہ بگٹی میں سترہ مارچ کا واقعہ پاکستان آرمی کی بدترین خونریزی تھی ۔

 ڈیرہ بگٹی میں شدید خونریزی اور ملٹری آپریشن کے باوجود شہید نواب اکبر بگٹی مسائل کے پُرامن حل کے لیے حکومتی نمائندوں کے ساتھ بھیٹے لیکن انہیں دھوکہ دیکر شہید کیا گیا۔

 ان خیالات کا اظہار بلوچ ریپبلکن پارٹی کے سربراہ براہمدغ بگٹی نے   سترہ مارچ دو ہزار پانچ کے ڈیرہ بگٹی آپریشن  کے حوالے سے جاری اپنے ایک پیغام میں کیا ۔

انہوں نے کہا ہے کہ سترہ مارچ کا واقعہ پاکستان آرمی کی جانب سے ڈیرہ بگٹی میں فوجی آپریشن کا بدترین خونریزی تھی، لیکن پھر بھی نواب اکبر خان بگٹی نے مسائل کے پُرامن حل کے لئے حکومتی نمائندوں سے مذاکرات کیں لیکن انہیں دھوکہ دیکر شہید کیا گیا۔