مراکش : خاکروب نے ملکہ حسن کی تاج جیت لی

598

مراکش میں خاکروب کے پیشے سے وابستہ ایک دو شیزہ نے طویل مقابلے کے بعد ملکہ حسن کا تاج اپنے سر پرسجالیا۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک رپورٹ کے  مطابق افریقی عرب ملک مراکش میں خواتین میں یہ مقابلہ حسن ماحولیات اور سروسز گروپ اوزون کے زیراہتمام منعقد کیا گیا تھا جس میں دسیوں خاکروب لڑکیاں شامل تھیں ،جس میں 22سالہ حسناء فردوس کو خوبصورت ترین خاکروبہ قرار دیاگیا۔

دارالحکومت رباط میں منعقدہ تقریب میں حسناء فردوس کی ملکہ حسن کے طورپر تاج پوشی کی گئی جس میں سفارت کار، سیاسی رہ نما، فن کار، صحافی اور حکومتی شخصیات موجود تھیں۔

ملکہ حسن کی تاج پوشی کے بعد بات کرتے ہوئے فردوس کا کہنا تھا کہ اسے ملنے والا لقب خاکروب کا کام کرنے والی تمام دیگر لڑکیوں کے لیے باعث اعزاز ہے، اس کا کہنا تھا کہ صفائی اور خاکروبی کوئی معیوب کام نہیں ہے۔