سبی حملے میں فورسز کے 4 اہلکار ہلاک کئے – بی ایل اے

153

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلوچستان کے علاقے سبی میں پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ۔

ترجمان نے کہا کہ گذشتہ روز ہمارے سرمچاروں نے سبی کے علاقے بادرا میں پاکستانی فورسز کے کیمپ کو دو اطراف سے گھیر کر چھوٹے اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، قابض فورسز کے ساتھ ایک گھنٹے تک جھڑپ جاری رہی جس میں فورسز کے 4 اہلکار موقع  پر ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

جیئند بلوچ نے مزید کہا کہ ہم اس عزم کو دہراتے ہیں کہ بلوچستان کی آزاد حیثیت کی بحالی اور ایک آزاد سماج کے قیام تک ہماری جنگ جاری رہیگی۔