دشت کا رہائشی لاپتہ نوجوان کراچی سے بازیاب

119

کراچی سے بازیاب ہونے والے نوجوان کو 2017 میں فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے حب چوکی سے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا تھا ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق ستمبر 2017 کو حب چوکی سے لاپتہ ہونے والا دشت کا رہائشی نثار احمد ولد میجر ابراہیم کراچی سے بازیاب ہوگیا ۔

یاد رہے کہ حالیہ چند ہفتوں میں بلوچستان کے مختلف علاقوں سے درجنوں لاپتہ افراد بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں

دوسری جانب بلوچستان کے وزیر داخلہ نے بھی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے دعوی کیا کہ لاپتہ افراد کے مسئلے پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے ۔

تاہم کوئٹہ پریس کلب کے سامنے لاپتہ افراد کے لواحقین جن میں اکثریت خواتین و بچوں کی ہے کا احتجاج جاری ہے ۔

لاپتہ افراد کے حوالے سے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے احتجاج کے علاوہ قوم پرست جماعت بی این پی مینگل نے بھی وفاقی حکومت کو اپنے جن چھ نکات کی شکل مطالبات پیش کئے ان میں لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ  سرفہرست ہے ۔

اس کے علاوہ  بلوچستان کے دیگر سیاسی جماعت اور تنظیمیں وقتا فوقتا  بیرون ملک لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے احتجاجی مظاہرے بھی کرتے رہتے ہیں ۔