خضدار میں فائرنگ سے باپ بیٹا قتل

122

مسلح افراد نے فائرنگ کرکے باپ اور کمسن بیٹے کو قتل کردیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو کمسن بیٹے کے ہمراہ قتل کردیا –

تفصیلات کے مطابق خضدار کے علاقے کنجھڑ میں فائرنگ سے سعید احمد خدرانی 12 سالہ کمسن بیٹے سمیت جانبحق ہوگیا۔

لیویز حکام نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو سول ہسپتال خضدار منتقل کردیا تاہم ملزمان موقعے سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں –

پولیس کے مطابق واقعے کی چانچ پڑتال کررہے ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں –