حب چوکی: نہر میں نہاتے ہوئے 3 افراد ڈوب کر جانبحق

462

ڈوبنے والے افراد کی لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے تحصیل حب چوکی میں نہر میں نہاتے ہوئے تین افراد ڈوب گئے –

تفصیلات کے مطابق حب ڈیم کے قریب سرجانی تھانے کے حدود میں حب نہر میں نہاتے ہوئے تین افراد نہر میں ڈوب کر جانبحق ہوگئے –

ڈوبنے والے تینوں افراد کی لاشیں نکال کر شہید عباسی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے –