جعفر آباد: ٹریفک حادثے میں 2 افراد جانبحق

99

موٹرسائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جانبحق ہوگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع جعفر آباد میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جانبحق جبکہ تیسرا شخص زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق جعفرآباد کے قریب روجھان جمالی روڈ پر تیز رفتار موٹرسائیکلیں مخالف سمت سے آنے والی موٹرسائیکل سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد عبداللہ اور محمد خان موقعے پر جانبحق جبکہ ایک شخص سندیپ کمار شدید زخمی ہوگیا-

اطلاع ملنے پر ڈیرہ یار پولیس نے موقعے پر پہنچ کر لاشوں اور زخمی افراد کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کرکے ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو اوستہ محمد روانہ کردیا۔

پولیس کے مطابق جانبحق ہونے والے دونو افراد کا تعلق اوستہ محمد سے اور دونو چاچا زاد بھائی تھے –