تنظیم کے مرکزی کمانڈ کونسل کے اہم ممبر اسد یوسف فورسز کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہوگئے – بی آر اے

1173

اسد یوسف کی شہادت ہمارے تنظیم اور قومی تحریک کیلے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ وطن کی آبیاری کیلئے قربانیوں کا تسلسل جاری رہے گا – بیبگر بلوچ

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے شہید اسد بلوچ کو سرخ سلام اور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج پنجگور کے علاقے بالگتر میں اسد یوسف بلوچ عرف شیہک بلوچ پاکستانی فوج کے ساتھ ایک جھڑپ میں شہید ہوئے۔ شہید اسد نو سالوں سے بلوچ قومی جدوجہد میں مسلح محاذ پر دشمن کے خلاف بر سر پیکار تھے۔ ان کی قائدانہ اور جنگی صلاحیتوں کے بدولت اس کو تنظیم کے مرکزی کمانڈ کونسل کا اہم عہدیدار نامزد کیا گیا، مسلح جنگ کے دوران انہوں نے نہ صرف دشمن کو کئی محاذوں پر شکست دی بلکہ تنظیم کو منظم کرنے میں بھی نمایاں کردار ادا کیا۔

ترجمان نے کہا آج بالگتر میں بی آر اے اور بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں کا پاکستانی فوج سے جھڑپ ہوئی۔ پاکستان فوج کا قافلہ بیس سے زائد گاڑیوں پر مشتمل تھا، جھڑپ میں پاکستان فوج کے کئی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئیں جبکہ اسد بلوچ نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کی اور دوسرے ساتھی سرمچاروں کو بحفاظت میدان جنگ سے نکالنے میں کامیاب ہوئے۔

بیبگر بلوچ نے کہا اسد یوسف کی شہادت ہماری تنظیم اور بلوچ قومی تحریک کیلئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے مگر شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور یہ ہمارے لئے حوصلہ اور دشمن کے خلاف بلوچ قوم میں نفرت کا اضافہ ہی ہوگا۔