بلوچ نیشنل موومنٹ کے کارکنوں نے مظاہرے کے ساتھ ساتھ بلوچستان کے بارے مین آگاہی دینے کےلئے پمفلٹ بھی تقسیم کیے ۔
دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک رپورٹ کے مطابق بلوچستان کی آزادی پسند سیاسی جماعت بلوچ نیشنل موومنٹ نے بلوچستان پہ پاکستان کے غیر قانونی قبضے کے خلاف جرمنی کے شہر بیلفیڈ میں ایک احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا ۔
مظاہرے میں بی این ایم نے کارکنوں نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھائے تھے جن میں بلوچستان پہ پاکستان کے غیر قانونی قبضے سمیت بلوچستان میں انسانی حقوق کی آئے روز پامالیوں کے خلاف نعرے درج تھے ۔
مظاہرے میں کارکنوں نے بلوچستان بارے آگاہی دینے کی خاطر پمفلٹ بھی تقسیم کیے ۔