بی ایل ایف نے جھاؤ میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

92

جھاؤ فوجی کیمپ پر حملہ کرکے شدید جانی و مالی نقصان پہنچایا – گہرام بلوچ

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے جھاؤ کے علاقے کوہڑو میں فوجی کیمپ پر راکٹوں سے حملہ کرکے قابض فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا-

ترجمان کے مطابق یہ کیمپ ہائی اسکول پر قبضہ کرکے قائم کی گئی ہے اسی طرح سے بلوچستان کے دوسرے علاقوں کے اسکولوں و کالجوں پر بھی فوج نے قبضہ کر کے اپنے کیمپ قائم کیے ہیں جسکی وجہ سے تعلیم کا نظام کئی سالوں سے معطل ہے۔

گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ حملے کے بعد حسب معمول شکست خوردہ اور حواس باختہ قابض فوج نے عام آبادی پر دھاوا بول کئی لوگوں کو آرمی کیمپ منتقل کردیا۔