بلوچ شاعر مرید بلوچ کا شعری مجموعہ ’’رخصت اف‘‘ شائع۔

1467

بلوچ مزاحمتی شاعر مرید بلوچ کا پہلا شعری مجموعہ شائع ہوگیا ہے۔

نمائیندہ دی بلوچستان پوسٹ کے مطابق براہوئی زبان کے نامور مزاحمتی شاعر مرید بلوچ کا پہلا شعری مجموعہ رخصت اف شائع ہوگیا ہے۔

رخصت اف 128 صفحات پر مشتمل ہے اور صاحب کتاب نے مجموعے کا انتساب ‘اماں یاسمین’ کے نام پر کیا ہے جبکہ کتاب کے بیک ٹائٹل پر اماں یاسمین کے فوٹو کے ساتھ ان سے منسوب ایک شاعری بھی چھاپی گئی ہے۔

رخصت اف کا ٹائٹل مش یار بلوچ نے ڈیزائن کیا جس میں بلوچی کپڑوں میں ملبوس ایک شخص کو آسمان پر اُڑتے ہوئے دیکھایا گیا ہے۔

کتاب پر نامور براہوئی ادیب خادم لہڑی، بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کے سابقہ چیئرمین بشیر زیب بلوچ، عمر راہی بلوچ، سنجد بلوچ اور مصنف مرید بلوچ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

مرید بلوچ کی کتاب میں غزل، نظم اور دیگر اصناف میں شاعری موجود ہے۔