بلوچی شارٹ فلم انٹرنیشنل فیسٹیول کے لیے منتخب

417

شاہ زیب مجید بلوچ نے 2011 میں شوقیہ شارٹ فلمیں بنانا شروع کیں۔

دی بلوچستان پوسٹ سوشل میڈیا رپورٹر کے مطابق بلوچستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان کی بلوچی فلم “پت گشی من مراں” کو انٹرنیشنل فیسٹیول کے لیے منتخب کرلیا گیا ہے جو فلم فیسٹیول کے سیمی فائنل تک پہنچ گئی۔

بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار میں بی ایس آف کمپوٹر سائنس کے پانچویں سیمسٹر میں زیر تعلیم گڈانی کے طالب علم شاہ زیب مجید بلوچ کی شارٹ فلم انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے سیمی فائنل کے لیے منتخب ہونے میں کامیاب ہوگئی۔

شاہ زیب مجید بلوچ سال 2011 میں شوقیہ طور پر شارٹ فلمیں بنانا شروع کیں، ان میں اسٹیج، بچوں سے جنسی زیادتی، استادوں کے طلبا پر مظالم، پلاسٹک کی وجہ موحولیاتی آلودگی، کینسر اور کینسر ہسپتال وغیرہ پر شارٹ فلمیں شامل ہیں۔

بلوچستان میں اس شعبے کے حوالے سے لوگوں کی دلچسپی بڑھ رہی ہے اور خصوصاً نوجوانوں میں شارٹ فلمیں بنانے کو پزیرائی مل رہی جہاں مختلف موضوعات پر کم بجٹ میں بہترین فلمیں بھی دیکھنے میں آئی ہے۔