بلوچستان: کوہستان مری میں فوجی آپریشن

165

فوجی آپریشن میں گن شپ ہیلی کاپٹر بھی حصہ لے رہے ہیں۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے کوہستان مری میں پاکستانی فورسز کی جانب سے آپریشن جاری ہے۔

فوجی آپریشن کوہستان مری کے علاقے تلی سمیت دیگر مقامات میں کی جارہی ہے۔

علاقائی ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ فوجی آپریشن کا آغاز علی الصبح کیا گیا۔ آپریشن میں فورسز کی زمینی فوج حصہ لے رہی جبکہ انہیں گن شپ ہیلی کاپٹروں کی مدد حاصل ہے جبکہ فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات بھی ہے۔

فورسز حکام کی جانب سے تاحال آپریشن کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔