بلوچستان پر قبضے کو مکمل رد کرتے ہیں – ایس آر اے

134

ستائیس مارچ کو بزور طاقت ریاست پاکستان نے بلوچستان پر قبضہ کرلیا تھا- سندھودیش روولیوشنری آرمی

سندھودیش روولیوشنری آرمی نے سوشل میڈیا میں جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ 27 مارچ آج کے دن کو اپنی برادر بلوچ قوم بلوچستان کے لئے قومی غلامی کا بدترین سیاہ دن سمجھتے ہیں جس دن پنجاب سامراج اور اس کی پنجابی فوج نے اپنی پوری فوجی طاقت اور سازو سامان کے ساتھ بلوچستان پر جابرانہ اور جارحانہ قبضہ کیا تھا-

انہوں کہا ہے کہ بلوچ قوم پر پاکستان کا قبضہ آج بھی اپنی فوجی طاقت وحشت اور سفاکیت کے ساتھ برقرار ہے-

ہم سندھی قوم اور ایس آر اے کی جانب سے بلوچ قوم اور بلوچستان پر ہونے والے اس قبضے کو مکمل طور پر رد کرتے ہیں اور بلوچ قوم اور اس کی قومی تحریک کی جانب سے اپنی قومی آزادی کے لئے ہونے والی ہر قسم کی سیاسی سفارتی اور مزاحمتی جدوجہد کو مکمل سپورٹ کرتے ہیں-