بلوچستان میں اس سے قبل بھی ریل گاڑی پر حملے ہوتے رہے ہیں ۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے علاقے ڈیرہ رحمان جمالی کے قریب ریلوے ٹریک پر بم دھماکہ ہوا ہے ۔
دھماکے کے نتیجے میں ریل گاڑی کی دو بوگیوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاع ہے ۔
مقامی زرائع کے مطابق دھماکے کی شدت سے خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ حملے میں جانی نقصان بھی ہوا ہے ۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں اکثر و بیشتر ریلوے ٹریک پہ حملے ہوتے رہتے ہیں جن کی ذمہ داری مختلف بلوچ مسلح تنظیمیں قبول کرتے ہیں ۔
تاہم آج کے حملے کی تاحال کسی مسلح گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔