بلوچستان : ٹریفک حادثات میں بچہ جانبحق، 4 افراد زخمی

134

حادثات بلوچستان کے علاقے کوئٹہ، مستونگ اور نوشکی میں پیش آئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے روڈ حادثات میں بچہ جانبحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق نوشکی محکمہ جنگلات کے قریب مین شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں احمد خان ولد محمد خان ساکن بٹو نوشکی شدید زخمی ہوگئے-

مستونگ قومی شاہراہ پر ایف سی قلعہ کے قریب سائیکل سوار کا موٹرسائیکل سے تصادم کے نتیجے میں تین افراد ظفر اللہ، نوید احمد اور عبداللہ زخمی ہوگئے –

زخمیوں افراد کو مقامی سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

دریں اثناء کوئٹہ ایئرپورٹ روڈ پر ڈمپر گاڑی کی زد میں آکر 10 سالہ حماد نامی بچہ جانبحق ہوگیا۔