بلوچستان: مختلف واقعات میں 2 افراد جانبحق، 7 زخمی

86

دکی میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ایک بچہ زخمی ہوگیا –

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے دشت، ڈیرہ مراد جمالی اور دکی میں پیش آنے والے حادثات اور واقعات میں 2 افراد جانبحق ہوگئے جبکہ ایک بچے سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں-

تفصیلات کے مطابق کے مطابق دشت کے علاقے پیزنڈ میں گاڑی الٹنے سے دین محمد نامی شخص موقع پر جانبحق ہوگیا جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا-

ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے درگاہ فتح پور کے قریب گاڑی الٹنے کے باعث ایک شخص جانبحق اور دیگر چار افراد زخمی ہوگئے –

حادثے میں جانبحق اور زخمی ہونے والے افراد کو مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا-

دریں اثناء دکی کے علاقے غریب آباد میں شادی کی تقریب میں فائرنگ کی زد میں آکر گولی لگنے سے یونس خان ولد محمد خان نامی بچہ زخمی ہوگیا۔