بلوچستان: لہڑی میں فورسز کی بڑے پیمانے پر نقل و حرکت، آپریشن کا خدشہ

218

لہڑی کے گرد نواح فورسز کی بڑی تعداد جمع ہوگئی ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے لہڑی اور گرد و نواح کے علاقوں میں پاکستانی فورسز کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔

علاقائی ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ لہڑی، گوڑی، چھتر، پلیجی سمیت دیگر علاقوں میں فورسز کی بڑی تعداد جمع ہورہی ہے جبکہ ان کے ہمراہ دو ہیلی کاپٹروں کو دیکھا گیا جس سے خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ مذکورہ علاقوں میں بڑی نوعیت کی آپریشن کی جاسکتی ہے۔

یاد رہے بلوچستان کے مختلف علاقوں گذشتہ ہفتے سے تواتر کے ساتھ فوجی آپریشن کی جارہی ہے۔ اس سے قبل کوہستان مری، رود بُن، دشت اور دیگر علاقوں میں فوجی آپریشن کی جاچکی ہے تاہم فوجی آپریشنوں کے حوالے سے سرکاری ذرائع سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔