بلوچستان :فورسز کے ہاتھوں مزید 3 افراد لاپتہ

144

پنجگور سے فورسز نے 3 افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان سے مزید تین افراد کو فورسز نے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا جبکہ کراچی سے لاپتہ ہونے ہونے والا مند کا رہائشی بازیاب ہوگیا ۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے بالگتر سے فورسز نے تین افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جنکی شناخت نیک سال ولد میران، گلاب ولد کریم بخش، ظہور ولد سوبان کے ناموں سے ہوئی ہے ۔

زرائع کے مطابق نیک سال مسقط آرمی کا ریٹائرڈ فوجی ہے جو آج فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہوگیا۔

دریں اثناء گذشتہ سال 11 مارچ کو رئیس گوٹھ سے فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والا مند کا رہائشی نوجوان نثار ولد پیر محمد آج بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا ہے ۔

یاد رہے بلوچستان میں جہاں صوبائی و وفاقی حکومت لاپتہ افراد کے بابت پیش رفت اور انکی بازیابی کا دعوی کررہے ہیں جن میں سے کچھ لوگ بازیاب بھی ہو گئے ہیں جبکہ دوسری جانب بلوچستان سے مزید لوگوں کو لاپتہ کرنے کا سلسلہ ایک بار پھر تیزی کے ساتھ جاری ہے ۔

بلوچستان میں لاپتہ افراد لواحقین کی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے اعلامیہ کے مطابق صوبائی حکومت کے لاپتہ افراد کے بابت پیش رفت کے زریعے دو ماہ میں 60 سے زائد افراد بازیاب ہوئے ہیں اسی کے ساتھ مزید 100 سے زائد لوگوں کو آپریشنوں اور گرفتاریوں میں لاپتہ کردیا گیا ہے ۔