بلوچستان : فورسز کے ہاتھوں لاپتہ 4 افراد بازیاب

95

فورسز کے ہاتھوں گرفتاری بعد لاپتہ لیویز اہلکار ایک سال گزرنے کے بعد بازیاب

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور اور گوادر سے فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والے 4 افراد بازیاب ہوگئے ہیں-

تفصیلات کے مطابق 3 دسمبر 2017 کو پنجگور کے علاقے گچگ کلری سے فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والا لیویز اہلکار اسلم ولد دوست محمد آج بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا ہے-

دریں اثناء ضلع گوادر کے علاقے پسنی وارڈ نمبر 6 سے فورسز کے ہاتھوں گرفتاری بعد لاپتہ ہونے والے 3 افراد بازیاب ہوگئے ہیں –

بازیاب ہونے والے تینوں افراد کی شناخت فیصل ولد سوالی، عارف ولد خالد اور خدا بخش کے ناموں سے ہوئی ہے –