بلوچستان: تعلیمی اداروں میں سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد

232

بلوچستان ہائیر ایجوکیشن اینڈ کالجز کی جانب سے صوبے کے تمام کالجز کو نوٹس بھجوایا گیا ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں سیاسی و تنظیمی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے –

یہ پابندی بلوچستان ہائیر ایجوکیشن اینڈ کالجز کی جانب سے بلوچستان کے تمام گرلز ایک بوائز کالجز میں نوٹس کی شکل میں جاری کردی گئی جبکہ نوٹس کی ایک کاپی وزیر اعلیٰ بلوچستان کو بھیج دیا گیا ہے –

ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے پر بیڈا سیکشن کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائیگی –

اعلامیہ کے مطابق کالج پرنسپل ان سرگرمیوں کے روکنے اور ان کے خلاف حکام کو آگاہ کرنے کی ذمہ دار ہونگے-