اہم تنظیمی ساتھی لعل محمد مری ایک حادثے میں شہید ہوگئے۔ بی ایل اے

635

شہید لعل محمد مری ایک اہم مشن پایہ تکمیل تک پہنچانے کے تگ و دو میں تھے ۔ ترجمان جیئند بلوچ

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے سیٹلائٹ فون کے ذریعے نامعلوم مقام سے میڈیا کو  جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ 23 مارچ 2019 کو ایک اہم مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچاتے ہوئے تنظیم کے ایک اہم جانثارساتھی لعل محمد مری عرف لالو ایک حادثے کا شکار ہوکر شہید ہوگئے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ لعل محمد مری تنظیم کے ایک نڈر اور جانباز ساتھی تھے۔ آپ 2015 سے بی ایل اے کے بولان محاذ پر سرگرمِ عمل تھے، اور اپنی بہادری، ذہانت اور جرئت کی وجہ سے کئی کارہائے نمایاں سرانجام دیتے ہوئے، بہت جلد ہی تنظیم کے اہم ساتھیوں میں شمار ہونے لگے۔ لعل محمد مری دشمن کے خلاف کئی کامیاب معرکوں میں شامل تھے اور ہر دفعہ بہادری کی تاریخ رقم کرتے ہوئے دشمن کو شکست دینے میں اہم کردار ادا کیا۔ اپنے شہادت کے وقت بھی شہید ایک اہم مشن پایہ تکمیل تک پہنچانے کے تگ و دو میں تھے، جب وہ ایک حادثے کا شکار ہوکر شہید ہوگئے۔

جیئند بلوچ نے مزید کہا کہ تنظیم شہید لعل محمد مری کے قوم خدمات اور انمٹ اہم کردار کو قدر کی نظر سے دیکھتا ہے اور انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ شہید لعل محمد مری جیسے ساتھی بلوچ نوجوانوں کیلئے ایک مشعل راہ ہیں۔ انکا کردار تا ابد فراموش نہیں کیا جاسکتا۔