افغان فورسز کا حقانی نیٹ ورک کے کمانڈر کو گرفتار کرنے کا دعوی

250

حقانی نیٹ ورک کے کمانڈر کو صوبہ ننگرہار میں گرفتار کیا گیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق افغان  حکام  نے دعوی کیا کہ انہوں نے صوبہ ننگرہار کے دارالحکومت جلال آباد میں حقانی نیٹ ورک کے سرکردہ کمانڈر کو گرفتار کرلیا ہے ۔

افغان وزارت داخلہ کے مطابق ملا میر اویس المعروف کامران کو خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ہونے والے ایک آپریشن میں گرفتار کیا گیا ۔

حکام نے مزید بتایا کہ ملا میر اویس ننگرہار میں متعدد حملوں کا ماسٹر تھا اور وہ مزید حملوں کی منصوبہ بندی کررہا تھا کہ اسے گرفتار کرلیا ۔

دوسری جانب گذشتہ روز ننگرہار صوبے میں ہونے والے حملے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کرلی جس میں 16 سے زائد افراد جانبحق ہوئیں تھے ۔