سبی میں فورسز کیمپ پر راکٹ حملہ

114

مسلح افراد نے فرنٹیئر کور کے کیمپ کو راکٹوں سے نشانہ بنایا

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے سبی میں فورسز کے کیمپ پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق سبی کے علاقہ تلی میں مسلح افراد نے دور مار بی ایم بارہ میزائل سے فورسز کی کیمپ پر حملہ کیا جو اطلاعات کے مطابق کیمپ کے اندر جاکر گرے ۔

مقامی زرائع کے مطابق حملے میں فورسز کو جانی و مالی نقصانات کے اطلاعات موصول ہوئی ہیں تاہم سرکاری حکام نے اب تک حملے کی تصدیق و تردید نہیں کی ہے ۔

یاد رہے مزکورہ علاقے میں اکثر اوقات بلوچ مسلح تنظیموں کے جانب سے سیکیورٹی فورسز پر حملوں کے اطلاعات موصول ہوتے رہے ہیں گذشتہ روز بھی سبی میں فورسز پر حملہ ہوا تھا جس کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے قبول کرلی تھی ۔