کیچ میں فوجی آپریشن، 8 افراد لاپتہ

118

کیچ میں فوجی آپریشن کے دوران اہلکاروں نے 8 افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام منتقل کردیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکورٹی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے 8 افراد کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بالگتر فیروزی دشت میں سیکورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران آٹھ افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا –

حراست میں لیے گئے افراد کی شناخت نیاز ولد بہار، رجب ولد محراب، زمان ولد محمد، نظر ولد غفور، فیروز ولد اُمیتان، وحید ولد عیسٰی، نور خان ولد فضل، وہاب ولد محمدکریم کے ناموں سے ہوئی ہے –

یاد رہے گذشتہ روز بھی بلوچ قوم پرست پارٹیوں کی جانب سے کیچ کے علاقے زامران میں فورسز کے ہاتھوں خاتون کی گرفتاری بعد تشدد زدہ حالت میں رہائی کی نشاندہی کی جاچکی ہے –