کوئٹہ: مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جانبحق

112

فائرنگ کا واقعہ ہزارہ ٹاون میں پیش آیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاون  میں دکان پہ فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا ۔

قتل ہونے والے شخص کی شناخت قادر علی کے نام سے ہوئی ۔

پولیس کے مطابق قادر علی کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔