کوئٹہ: فائرنگ سے ماں اور بیٹی زخمی

192

دو گروہوں میں تصادم کے نتیجے میں فائرنگ سے 2 خواتین زخمی ہوگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں فائرنگ سے ماں اور بیٹی زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ علمدار روڈ پر دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک گروپ نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے ماں اور بیٹی کوشدید زخمی کردیا –

فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے ماں بیٹی کی شناخت 40 سالہ پروین اور 18 سالہ زکیہ کے ناموں سے ہوئی ہے-

واقعے کے بعد دونوں زخمیوں کو کوئٹہ سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے –