دوران آپریشن فورسز کی گاڑی کو مسلح افراد نے کوہلو سڑک پہ نشانہ بنایا ۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق کوہلو کے تحصیل کاہان میں آج صبح سے فورسز نے جاڑا اور آس پاس کے علاقوں میں آپریشن کا آغاز کردیا ہے ۔
دوران آپریشن فورسز نے مختلف مقامات پہ گھروں کی تلاشی کے بعد مال مویشیوں کو بھی اپنے ساتھ لے گئے ۔
دوسری جانب آمدہ اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے کوہلو سڑک پہ فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کی۔
تاہم ابھی تک آپریشن میں کسی قسم کی گرفتاری اور فورسز پر فائرنگ کے نتیجے میں کسی قسم کی جانی نقصان کی بھی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔