پشاور یونیورسٹی سے بلوچستان کا طالب علم لاپتہ

583

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع آواران سے تعلق رکھنے والا طالب علم پشاور یونیورسٹی کیمپس سے لاپتہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف پشاور میں بی ایس سائیکالوجی کا 19 سالہ طالبعلم سرفراز احمد ولد عمر سکنہ ضلع آواران، بلوچستان گذشتہ چار روز سے لاپتہ ہے۔

یونیورسٹی آف پشاور کے بلوچ طالب علموں کے مطابق ہم نے متعلقہ تھانوں سے بھی معلومات کیے لیکن کسی کو بھی سرفراز کے حوالے کوئی معلومات نہیں ہے۔

پشاور یونیورسٹی کے طالب علموں کے مطابق سرفراز احمد کا کسی بھی سیاسی یا طلباء تنظیم سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ طلباء نے وفاقی، خیبر پختون خواہ اور بلوچستان حکومت سے گزارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سرفراز احمد کو جلد از جلد بازیاب کرائیں۔