ٹوئٹر میں منفرد ‘ایڈٹ بٹن’ متعارف کرانے پر غور

174

ٹوئٹر نے ایک نئے فیچر پر ‘سوچ بچار’ شروع کردی ہے جس سے صارفین کو پرانے ٹوئیٹ کی توضیح کا موقع مل سکے گا۔

اس کا انکشاف ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسی نے کیا۔

ٹوئٹر صارفین کی جانب سے عرصے سے ایک ایڈٹ بٹن کا مطالبہ کیا جارہا ہے تاکہ ٹوئیٹ میں کوئی غلطی چلی جانے پر اسے ڈیلیٹ کیے بغیر ٹھیک کرنا ممکن ہو۔