نصیر آباد حملے میں فورسز کے 15 اہلکار ہلاک کیئے – بی ایل ٹی

159

چھتر کے قریب فورسز کے قافلے پر حملے میں پندرہ اہلکار ہلاک کیئے – میران بلوچ

بلوچ لبریشن ٹائیگر کے ترجمان میران بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے نصیر آباد کے علاقے چھتر کے قریب ہوتی ناکہ کے مقام پر پاکستانی فورسز کے قافلے پر اس وقت گھات لگا کر راکٹوں اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا جب وہ حملے کے بعد ہمارے ساتھیوں کا تعاقب کررہے تھے۔

میران بلوچ نے کہا ہے کہ فورسز کے قافلے پر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے بعد فورسز اور بلوچ سربازوں کے درمیان دو گھنٹے تک طویل جھڑپ ہوئی۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس حملے کے نتیجے میں فورسز کے پندرہ اہلکار ہلاک اور نو زخمی ہوگئے جبکہ راکٹ حملوں کی زد میں آکر فورسز کی دو گاڈیاں بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

بی ایل ٹی کے ترجمان نے کہا ہے تنظیم کی کاروائیاں آزاد بلوچستان کے قیام تک جاری رہیں گے۔