مسلح افراد نے باپ پارٹی کے رہنما کے بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔
دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے نصیر آباد کے شاہی چوک کے قریب فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا ۔
مسلح افراد کے ہاتھوں قتل ہونے والے شخص کی شناخت بلوچستان عوامی پارٹی کے علاقائی رہنما میر سنجر خان جمالی کے بھائی میر اکبر جمالی کے نام سے ہوئی ۔
واقع کے بعد مقامی انتظامیہ نے لاش کو ہسپتال منتقل کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ۔