مستونگ: سیکورٹی فورسز کے گاڑی کے قریب دھماکہ

185

مستونگ میں سیکورٹی فورسز کے گاڑی کو بارودی سے نشانہ بنایا گیا، 4 اہلکار زخمی

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ کے قریب سیکورٹی فورسز کے گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مستونگ ظفر شہید چیک پوسٹ کے قریب سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس میں 4 اہلکار زخمی ہونے کی اطلاع ہیں۔

موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بارودی مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا جبکہ زخمی ہونے والے اہلکار کوئٹہ منتقل کیئے جارہے ہیں۔

یاد رہے یہ ابتدائی خبر ہے اس حوالے سے مزید معلومات آنا باقی ہے۔