مخصوص تعلیمی نشستوں پر بلوچستان کے طالب علموں کو کراچی میں داخلہ نہ مل سکا

121

بلوچستان کے طلبا طالبات نے کہا ہے کہ کراچی کے میڈیکل کالج نے میڈیکل داخلوں میں ہمارے نام حتمی فہرست میں شامل ہونے کے باوجود ہمیں داخلہ نہیں دیا ۔

طلباء طالبات نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں نمز کے تحت این ٹی ایس ٹیسٹ پاس کرنے والے طلبا طالبات نے جناح سندھ ڈینٹل اینڈ میڈیکل کالج میں داخلے کے لئے اپلائی کیا جسکے بعد کالج انتظامیہ کی جانب سے پہلی فہرست آویزاں کی گئی ۔

ان طلبا طالبات کی جن کے کاغذات مکمل تھے ان میں ہمارا نام شامل تھا بعدازاں دوسری فہرست شائع کی گئی ان طلبا طالبات کی جس کے داخلے ہوگئے تھے ان میں بھی ہمارا نام شامل تھا جبکہ حتمی فہرست بھی شائع کی گئی جس میں بھی ہمارے نام شامل تھے اور ہم اس انتظار میں تھے کہ اب کالج انتظامیہ فیسوں کی ادائیگی اور کلاسوں کے حوالے سے ہمیں آگاہ کرے گی اور اسی کشمکش میں ہم نے بی ایم سی اور کیمز میں داخلے کے لئے اپلائی نہیں کیا ۔

کیونکہ جناح سندھ ڈینٹل اینڈ میڈیکل کالج میں ہمارے داخلے ہوچکے تھے حتمی فہرست کے مطابق، لیکن چند روز قبل کالج انتظامیہ کی جانب سے دوبارہ اشتہار شائع کیا گیا صرف بلوچستان کے ان طلبا طالبات کیلئے جو صرف بی ایم سی کے امتحان میں شامل ہوئے تھے اور پاس کیا ہے جو کہ ہمارے ساتھ زیادتی ہے ۔

ہم پی ایم ڈی سی حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس صورتحال کا نوٹس لے اور ہمیں فوری مذکوہ کالج لسٹ کے مطابق داخلہ دے جو کہ ہمارا حق ہے۔