شام کے مشرقی علاقے میں دو کار بم دھماکوں میں 20 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے ۔
دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق صوبہ دیر الزور میں واقع گاؤں شیل میں بارود سے بھری کار کو ریموٹ کنٹرول دھماکے سے اڑایا گیا، دھماکا امریکا کی حمایت یافتہ فورسز کے ایک فوجی اڈے کے نزدیک ہوا۔
بم دھماکوں میں جاں بحق ہونے والوں میں 14 آئل ورکرز بھی شامل ہیں جبکہ ان کی حفاظت پر مامور 6 اہلکار بھی جان سے گئے۔
حکام کے مطابق واقعے میں آئل کمپنی کی بس کو نشانہ بنایا گیا۔ دوسرا کار بم دھماکا افرین میں ہوا جس میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔