سیلابی ریلے کے باعث کوئٹہ کراچی زمینی رابطہ منقطع

219

بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں بارشوں کے بعد سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی ۔ آر سی ڈی ہائی وے پر سنگری پل ریلے میں بہہ گیا، جس کے باعث کراچی اور کوئٹہ کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

کراچی کوئٹہ شاہراہ آر سی ڈی ہائی وے پر سنگری پل سیلابی ریلے میں بہہ گیا، بیلہ میں طوفانی بارشوں کے سبب سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی، سیلابی ریلہ شہر کی آبادیوں ریسٹ ہاؤس محلہ اور بزنجو محلہ میں داخل ہوگیا ۔

بیلہ اور وڈھ کے درمیان پل بہہ جانے سے کراچی اور کوئٹہ کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا، پل بہہ جانے سے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطار لگ گئیں ہیں۔

خضدار میں بھی شدید بارشوں کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔