سوات :فورسز کے ہاتھوں لاپتہ شخص کی لاش برآمد

178

سوات سے جبری طور پر لاپتہ ہونے والے شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق خیبر پختون خواہ کے ضلع سوات سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والے شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے

زرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مطابق ‏عماد ولد استخار علی کو تین سال قبل سیکیورٹی اداروں نے سوات سے لاپتہ کردیا تھا-

طویل عرصے تک لاپتہ ہونے والے عماد ولد استخار علی کی لاش کل برآمد ہوئی ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل عماد کے چاچا کو بھی پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں نے لاپتہ کرکے بعد میں اس کی لاش پھینکی تھی-

یاد رہے لوگوں کو لاپتہ کرنے کا سلسلہ اور پھر مسخ شدہ لاش کی صورت میں واپسی کی شروعات بلوچستان سے ہوئی تھی اور اب سندھ خیبر پختون خواہ سے بھی لوگوں کے لاپتہ کرنے کا ایک سلسلہ شروع ہوچکا ہے-

بلوچستان میں قوم پرست حلقوں نے ہمیشہ اس بات کا ذمہ دار سیکیورٹی اداروں کو ٹھہرایا ہے جبکہ سندھ کے قوم پرست حلقوں کا بھی یہیں کہنا ہے کہ انکے کارکنوں کو لاپتہ کرنے اور لاشیں پھینکنے میں پاکستانی سیکیورٹی ادارے ملوث ہیں –
خیبر پختونخواہ میں پشتون تحفظ موومنٹ کی جانب سے بھی یہی موقف اپنایا جارہا ہے کہ لوگوں کو لاپتہ کرنے کے بعد ان کی مسخ شدہ لاشوں کو پھینکنے میں پاکستانی فورسز اور خفیہ ادارے ملوث ہیں ۔