تمپ : مسلح افراد کا فورسز چوکی پر حملہ

160
File Photo

تمپ میں مسلح افراد نے سیکورٹی فورسز کے چوکی کو راکٹوں اور دیگر ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں نامعلوم مسلح افراد نے فورسز چوکی کو راکٹوں اور دیگر ہتھیاروں سے نشانہ بنایا –

تفصیلات کے مطابق آج شام مغرب کے وقت تمپ کے علاقے میر آباد میں قائم فورسز کی چوکی کو نامعلوم افراد نے راکٹوں اور دیگر ہتھیاروں سے نشانہ بنایا ہے –

علاقائی ذرائع کے مطابق حملے کے بعد شدید فائرنگ کے آوازیں بھی سنی گئی ہے جبکہ فورسز کی مزید نفری کو جائے وقوعہ کے جانب جاتے دیکھا گیا ہے –

واضح رہے اس علاقے میں اکثر اوقات سیکورٹی فورسز پر حملے اور مسلح افراد اور فورسز میں جھڑپوں کے اطلاعات موصول ہوتے رے ہیں جبکہ اکثریت حملوں کی ذمہ داری مختلف بلوچ مسلح تنطیموں کے جانب قبول کی جاچکی ہے تاہم اب تک اس حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کیا گیا۔