گذشتہ روز فورسز کے ہاتھوں گرفتاری بعد لاپتہ نواجون کی لاش ورثاء کے حوالے
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والا نواجون تشدد سے جانبحق ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے ہیرونک سے فرنٹیئر کور اہلکاروں کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے گہرام ولد بشام کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے باعث ان کی ہلاکت ہوئی اور آج ان کی لاش ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے ۔
مقتول بہرام بلوچ کو دو روز قبل تربت سے فورسز کے آپریشن میں محمد ولد داد محمد اور سراج ولد داد محمد نامی دوبھائیوں کے ساتھ لاپتہ کردیئے گئے تھے، تاہم گہرام کے ہمراہ حراست میں لیے گئے افراد تاحال لاپتہ ہے۔