بلوچستان : ٹریفک حادثات میں 23 افراد زخمی

129

حادثات مستونگ اور حب چوکی کے قریب پیش آئے، جن میں 23 افراد زخمی ہوگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ اور حب شہر کے قریب تین مختلف حادثات میں مجموعی طور پر 23 افراد زخمی ہوگئے ہیں –

تفصیلات کے مطابق حب ریور روڈ جامعہ فاروقیہ کے قریب امام جان کوچ الٹنے سے 20 مسافر زخمی ہوگئے-

زخمیوں میں تین افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، حادثے کی وجہ تیز رفتاری و اورلوڈنگ بتائی جارہی ہے۔

دوسرے واقعے میں مستونگ لکپاس کے قریب پجارو اور ٹیلر گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 افراد شدید زخمی ہو گئے-

دریں اثناء مستونگ کے قریب کوئٹہ کراچی شاہراہ پر تیز رفتار ٹو ڈی کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوید احمد ولد غلام حیدر سکنہ کلی ماڈی مستونگ شدید زخمی ہوگئے جنہیں ابتدائی طبعی امداد کے لیے نواب غوث بخش ہسپتال منتقل کردیا گیا۔