بلوچستان: مختلف واقعات میں 9 افراد زخمی

183

واقعات حب چوکی، مستونگ، ہرنائی اور بسیمہ میں پیش آئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے حادثات اور واقعات میں مجموعی طور پر 9 افراد زخمی ہوگئے-

تفصیلات کے مطابق ہرنائی کے علاقے ناکس میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ سے تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔

ضلع مستونگ کے کلی اشکنہ میں دو قبائل میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد عبداللہ بنگلزئی اور صدام زخمی ہوگئے-

زخمی ہونے والے افراد کو نواب غوث بخش میموریل ہسپتال مستونگ میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ٹراما سینٹر کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

ایک اور واقعے میں بسیمہ کے علاقے کلغلی کے مقام پر تیز رفتار زمباد گاڑی الٹنے سے دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو تشویشناک حالت میں کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے-

دریں اثناء حب چوکی کے الہ آباد ٹاؤن میں دو قبائل میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے –