اسلام آباد میں افغان طالبان و امریکہ کے درمیان مذاکرات منسوخ

122

طالبان ترجمان نے مذاکرات کی منسوخی کی بھی تصدیق کردی۔

افغانستان میں قیامِ امن کے لیے افغان طالبان اور امریکی وفد کے مابین اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات منسوخ ہو گئی ہے

گو کہ پاکستان نے طالبان کی پیر کو ہونے ملاقات منسوخ کرنے کی تصدیق یا تردید نہیں کی لیکن افغان طالبان اور امریکی حکام کے مطابق اسلام آباد اب ملاقات نہیں ہو رہی ہے۔

افغان طالبان کے نمائندہ نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر وائس آف امریکہ کو بتایا کہ اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات منسوخ ہو گئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ اسلام آباد میں 18 فروری کو ہونے والی ملاقات امریکہ کی وجہ سے منسوخ ہوئی ہے۔

     مزید پڑھیں  :  اسلام آباد میں امریکہ کے ساتھ مذاکرات : طالبان دو واضح گروپوں میں تقیسم

ایک امریکی آفیشل کے مطابق اس ہفتے زلمے خلیلزاد پاکستان نہیں آ رہے۔ جبکہ ایک طالب لیڈر کہتے ہیں اسلام آباد کی میٹنگ کینسل ہو گئی ہے۔ پاکستان 18 فروری کو دونوں فریقوں میں ملاقات کروا رہا تھا۔ جبکہ طالبان کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات بھی متوقع تھی۔

ادھر امریکی عہدایدار کا کہنا ہے کہ امریکہ کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد رواں ہفتے پاکستان نہیں جا رہے ہیں۔

امریکی نمائندہ خصوصی ان دونوں خطے سمیت مختلف کے دو رے پر ہیں اور وہ افغانستان، ترکی، قطر پاکستان سمیت یورپی ممالک کا دورہ کر رہے ہیں۔