آواران : مسلح افراد کا لیویز کیمپ پر قبضہ

306

مسلح افراد نے لیویز کیمپ پر قبضہ کرکے 15 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے گشگور میں مسلح نے افراد نے لیویز کیمپ پر قبضہ کر لیا-

علاقائی ذرائع کے مطابق کیمپ پر حملہ کرکے وہاں موجود ہتھیار،گاڑیاں اور دیگرسازوسامان مدلح افراد اپنے اپنے ساتھ لے گئے ۔

علاقائی زرائع نے مزید بتایا کہ مسلح افراد نے 15 کے قریب اہلکاروں کو بھی گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے ۔

تاہم اس کارروائی کی ذمہ داری تاحال کسی مسلح تنظیم نے قبول نہیں کی ہے اور مقامی انتظامیہ اور لیویز حکام کی جانب سے بھی اس حوالے سے کسی قسم کا بیان سامنے نہیں آیا ہے ۔