گوادر میں دستی بم حملہ، 1 شخص ہلاک، 3 زخمی

206

گوادر میں نامعلوم افراد نے لاہور کے رہائشی پراپرٹی ڈیلر کے دفتر کو دستی بم سے نشانہ بنایا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر میں مسلح افراد نے پراپرٹی ڈیلر کے دفتر پر دستی بم سے حملہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گوادر نیاء آباد میں لاہور کے رہائشی پراپرٹی ڈیلر کے دفتر پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق دستی بم حملے کے نتیجے میں دکان میں آگ لگ گئی اور ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت لاہور کے رہائشی سے ہوئی ہے۔

واضع رہے گوادر میں پہلے بھی دیگر علاقوں سے آنے والے افراد اور سیکورٹی فورسز پر حملے ہوتے رہے ہیں جنکی ذمہ داری بلوچ مسلح تنظیموں کی جانب سے قبول کی جاچکی ہے تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی بھی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔