گوادر میں دستی بم حملہ

188

 

نامعلوم افراد نے نجی کمپنی کے مبائل ٹاور  کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں نامعلوم افراد نے مواصلاتی کمپنی کے ٹاور پر دستی بم سے حملہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق گوادر کے علاقے گھٹی ڈہور میں نجی کمپنی وارد کے ٹاور پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کرکے اسے نشانہ بنایا، جس کے باعث ٹاور کی مشینری کو نقصان پہنچا ہے۔

ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد مقامی انتظامیہ نے علاقے میں ناکہ بندی کرتے ہوئے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔

یاد رہے اس سے قبل مذکورہ علاقے میں ایک اور نجی مواصلاتی کمپنی زونگ کے ٹاور پر بھی نامعلوم افراد نے حملہ کرکے نشانہ اسے بنایا تھا، جس کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کی تھی، تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔