کیچ میں فوجی آپریشن، گھروں کی تلاشی

168
File Photo

کیچ میں سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران راستے سیل کرکے گھروں کی تلاشی لی-

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے دشت میں سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے –

تفصیلات کے مطابق دشت مزن بند کے قریب سیکورٹی فورسز نے تمام راستے سیل کرکے آپریشن کا آغاز کردیا، دوران آپریشن گھروں کی تلاشی لی گئی تاہم سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں کسی بھی گرفتاری کے اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں –

یاد رہے گذشتہ روز دشت کے نواحی علاقے میں فورسز پر حملہ ہوا تھا جس کی ذمہ داری بلوچ مسلح تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے قبول کی تھی-