کیچ : فورسز پر حملے کی ذمہ داری کرتے ہیں ۔ بی آر اے

81

شکست خوردہ فورسز نے آج صبع مذکورہ علاقے کے عوام کو گرفتار کرکے شدید تشدد کا نشانہ بناکر لاپتہ کردیا ۔ ترجمان بیبگر بلوچ

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے گذشتہ رات کیچ کے علاقے ناصر آباد چیری بازار میں ہسپتال پر قائم فورسز کے کیمپ کو راکٹوں اور خودکار اسلحہ سے نشانہ بناکر بھاری نقصان پہنچایا۔

بیبگر بلوچ نے مزید کہا کہ شکست خوردہ فورسز نے آج صبع مذکورہ علاقے کے عوام کو گرفتار کرکے شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد لاپتہ کردیا، جو ان کی ناکامی اور شکست خوردگی کا واضع ثبوت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کاروائیاں آزاد بلوچستان اور ایک آزاد سماج کے قیام تک جاری رئینگے۔