کیچ :فورسز پر حملے کی ذمہ داری بی ایل ایف نے قبول کرلی

112

اسنائپر حملے میں فوجی اہلکار کو نشانہ بناکر ہلاک کیا – گہرام بلوچ 

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں فورسز پر حملے ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ نو جنوری کو سرمچاروں نے ضلع کیچ میں تمپ کے علاقے آزیان میں پاکستانی فوج کے ایک مورچہ پر اسنائپر رائفل سے نشانہ بنا کر ایک فوجی اہلکار کو ہلاک کردیا۔

ترجمان گہرا بلوچ نے کہا کہ اس طرح کے حملے بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہیں گے۔