کوئٹہ : ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف دکانداروں کا احتجاج

133

کوئٹہ ڈبل روڈ پر سیل کیے گیے دکان مالکان کا احتجاج، ڈبل روڈ آمد رفت کے لئے بند

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان دارالحکومت کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر آٹو پارٹس اور ٹائر کی دکانوں کو سیل کرنے کے خلاف دکانداروں نے ڈبل روڈ پر رکاوٹیں رکھ کر بند کردیا، روڈ پر ٹائرز جلا کر دکاندار احتجاج کرتے رہیں۔

تفصیلات کے مطابق 3 روز قبل ہائی کورٹ کے حکم پر ضلعی انتظامیہ کے جانب سے ڈبل روڈ پر واقع 700 آٹو پارٹس کے دکانوں کو سیل کردیا گیا تھا-

تاہم دکان مالکان نے ہائی کورٹ کے حکم خلاف احتجاج کرتے ہوئے ڈبل روڈ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے متعلقہ روڈ کو آمد و رفت کے لئے بند کردیا۔

دکان مالکان کا کہنا تھا کہ ایک تو پہلے سے صوبے میں بےروزگاری ہے اب دکانوں کو سیل کرکے مزید لوگوں کو بے روزگار کیا جارہا ہیں۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ان کی دکانیں واپس کھولی جائے۔